Posted by : Social media masti Thursday, October 11, 2018

ایک دن میں نیکر پہن کر سپارہ پڑھنے مسجد چلا گیا مولوی صاحب غصے میں آ گئے بولے. ارے نالائق تم مسجد میں نیکر پہن کر کیوں آ گئے.
 بے وقوف ایسے مسجد میں آؤ گے تو جہنم میں جاؤ گے۔
 میں نے گھر آ کر ماں جی کو بتایا تو ماں بولی پتر مولوی صاحب غصے میں ھوں گے جو انہوں نے ایسا کہہ دیا ورنہ بیٹا جہنم میں جانے کے لئے تو بڑی سخت محنت کی ضرورت ھوتی ھے۔ 
جہنم حاصل کرنے کے لئے پتھر دل ھونا پڑتا ھے۔ جہنم لینے کے لئے دوسروں کا حق مارنا پڑتا ھے.  قاتل اور ڈاکو بننا پڑتا ھے، فساد پھیلانا پڑتا ھے، مخلوقِ خدا کو اذیت دینی پڑتی ھے، نہتے انسانوں پر آگ اور بارود کی بارش کرنا پڑتی ھے. محبت سے نفرت کرنا پڑتی ھے۔
 اس کے لئے ماؤں کی گودیں اجاڑنی پڑتی ہیں. رب العالمین اور رحمت العالمین سے تعلقات توڑنے پڑتے ہیں، تب کہیں جا کر جہنم ملتی ھے۔
تُو تو اتنا کاھل ھے کہ پانی بھی خود نہیں پیتا۔ تجھ سے یہ محنت کیونکر هو سکے گی؟
 تو تو چڑیا کی موت پر ہفتوں روتا رھتا ھے پھر تُو اتنا پتھر دل کیسے بن سکتا ھے؟ بیٹا مولوی صاحب کی باتوں پر دھیان مت دینا ورنہ تمھارے اندر خدا کا صرف ڈر بیٹھے گا محبت نہیں ❤️

Leave a Reply

Subscribe to Posts | Subscribe to Comments

- Copyright © Social Media Masti - Blogger Templates - Powered by Blogger - Designed by Johanes Djogan -